اشتہار

30 سال قبل آج کے روز تاریخی کارنامہ انجام دینے والے 2 سپر اسٹار

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: قومی ٹیم کے لیجنڈ وسیم اکرم نے سابق کپتان عمران خان کے ساتھ مل کر 30 سال قبل آج ہی کے روز تاریخی کارنامہ انجام دیا تھا۔

آسٹریلوی سرزمین پر ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں وسیم اکرم نے میچ کے تیسرے روز بتاریخ 22 جنوری 1990 کو 123 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا تھا۔

- Advertisement -

وسیم اکرم نے دوسری اننگز میں کپتان عمران خان کے ساتھ مل کر 191 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کو نہ صرف مشکلات سے نکالا تھا بلکہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیسٹ میچ بچانے میں بھی کامیاب ہوگیا تھا۔

یہ وسیم اکرم کے کیرییئر کی دوسری بڑی اننگز تھی، انہوں نے مشکل حالات میں 195 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 123 رنز بنائے جس میں 18 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا۔

ویسے تو وسیم اکرم کو سوئنگ کا سلطان کہا جاتا ہے لیکن وہ بیٹنگ میں بھی اپنا کمال دکھا چکے ہیں، ان کی یاد گار اننگز میں ایڈیلیڈ کی یہ سنچری بھی شامل ہے اور اسی لیے آئی سی سی نے اس یادگار اننگز کو آج فیس بک پر شیئر کر کے یادوں کو تازہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے اپنے آفیشل پیج پر وسیم اکرم کی تصویر کے ساتھ آج سے 30 سال قبل کی تاریخ ساز اننگز کو نمایاں کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں