اشتہار

کرونا وائرس، چین سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کا پراسرار کرونا وائرس پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر وزارت قومی صحت نے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے آئے مسافروں کی ایئرپورٹس، زمینی سرحد پر اسکریننگ ہوگی، ایئرپورٹس پر موجود طبی عملہ ہر مسافر کا طبی معائنہ کرے گا۔

- Advertisement -

وزارت قومی صحت کے مطابق کرونا وائرس کی علامات کی صورت میں مسافر کا تشخیصی ٹیسٹ کیا جائے گا، اسکریننگ کا مقصد کرونا وائرس کا بروقت پتا لگا کر پھیلاؤ روکنا ہے۔

سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ نے ایئرپورٹس عملے کو احکامات جاری کردئیے، وفاقی حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق ملک گیر آگاہی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قومی صحت کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک گیر مہم کا مقصد شہریوں کو اس وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل چین سے کرونا وائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے تحت قومی ادارہ صحت نے ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ چین میں کرونا وائرس کے سبب نمونیا کیس سامنے آرہے ہیں جبکہ جاپان، تھائی لینڈ اور جنوبی کوریا میں کرونا وائرس پایا گیا ہے، متاثرہ ممالک سے کرونا وائرس کے دیگر ممالک بھی منتقلی کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق 15 روز میں چین سے آنے والے، کرونا کے مشتبہ مریض تصور ہوں گے۔ طبی عملہ کرونا کے مشتبہ مریض کے معائنے میں احتیاط برتے اور عملہ کرونا کے مشتبہ مریض کے معائنے کے وقت ناک اور منہ ڈھانپیں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا تھا کہ ایڈوائزری جاری کرنے کا مقصد سرحد پر تعینات عملے اور متعلقہ حکام کو الرٹ کرنا ہے۔ متعلقہ حکام کرونا وائرس سے متعلق قبل از وقت انتظامات یقینی بنائیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں