تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

آئی فون کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس سستے فون مارکیٹ میں‌ لانے کا فیصلہ

نیویارک: معروف موبائل کمپنی ایپل نے آئی فون ایس ای سیریز کے نئے ماڈلز متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے فلیگ شپ فون کے متبادل موبائل بنانے کا فیصلہ کیا، جو دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں کم قیمت ہوگا اور اس میں ٹچ اسکرین کے ساتھ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہوگا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اُن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایپل کے نئے فون کی اسکرین 4.7 انچ ہوسکتی ہے جب کہ اس کا پروسیسر بھی جاندار ہوگا۔

مزید پڑھیں: بجٹ دوست نئے آئی فون کی پہلی جھلک

کمپنی کی جانب سے فون کی قیمت یا متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا البتہ مصدقہ اطلاع ہے کہ کمپنی اپنے نئے سیٹ کی تیاری آئندہ ماہ سے شروع کرے گی اور انہیں مارچ کے آخر تک فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون ایس ای 2 بنانے کا مقصد کم آمدنی والے صارفین کو جدید سہولیات پیش کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -