سنگاپور : چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے باعث خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ ایشیائی مارکیٹوں میں کاروبار ماند پڑگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں3فیصد کی کمی ہوئی ، کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت62ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت55 ڈالر88سینٹس فی بیرل ہوگئی۔
خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ چین میں کرونا وائرس اور خام تیل کی اوور سپلائی ہے۔
دوسری جانب بیشترایشیائی حصص بازاربھی مندی کی لپیٹ میں ہیں، چینی اسٹاک مارکیٹس میں84پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جبکہ ہانگ کانگ کورین،تائیوان کی مارکیٹس بھی منفی زون میں نظر آئی۔
ایشیائی حصص بازاروں میں کمی کی وجہ چین میں کورونا وائرس کا پھیلنا ہے۔
یاد رہے چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے دنیا کئی ممالک میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے، وائرس سے اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد میں تشخیص ہوچکی ہے۔
امریکا، جنوبی کوریا،جاپان اورتھائی لینڈ نے مزید کیسز رپورٹ کئے جانے کی تصدیق کی ہے، ماہرین صحت ابھی تک اس وائرس کو پکڑ نہیں سکے اور انہیں خدشہ ہے کہ اس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔
خیال رہے سیویئرایکیوٹ ریسپائیریٹری سینڈروم یا ’کرونا وائرس‘ چین سمیت دنیا بھر میں پھیل رہاہے، کرونا وائرس انفیکشن کی ایک شکل ہے، یہ وائرس انسانوں سےانسانوں میں منتقل ہوتاہے ، اس جان لیوا وائرس کو سائرس وائرس کا کزن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں کا آغاز جانوروں سے ہوا اور پھر انسانوں میں منتقل ہوگیا۔
متاثرہ افراد میں زکام ، ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، سردرد اور بخار کی علامات شروع ہو جاتی ہیں، کرونا وائرس ایک فرد سے دوسرے فرد میں کھانسی، چھینک اور ہاتھ ملانے سے منتقل ہو سکتا ہے، اس وائرس کی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔