بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

جان لیوا کروناوائرس پھیلنے کا خطرہ، خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سنگاپور : چین سے کروناوائرس دنیا بھر میں پھیلنے کے خطرہ کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی خام تیل2 فیصد تک سستاہوگیا ، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق چین سے کروناوائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، برینٹ خام تیل کی قیمت میں گزشتہ2دن سے کمی کا سلسلہ جاری ہے ، برینٹ خام تیل کی قیمت 60ڈالر سے نیچے آگئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر39سینٹس کی کمی کے بعد 59ڈالر89سینٹس ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر40سینٹس کی کمی ہوئی اور قیمت 54ڈالر19سینٹس ہوگئی۔

گذشتہ روز  خام تیل کی قیمت میں3فیصد کی کمی ہوئی  تھی کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت62ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت55 ڈالر 88 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔

خیال رہے چین میں خطرناک کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے جبکہ 1200 سےزائدافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی، وائرس کےباعث چین کے نئے قمری سال کی خوشیاں ماند پڑ گئیں اور چودہ شہروں کوسیل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس نے خام تیل کی قیمتوں اور ایشیائی مارکیٹوں کو لپیٹ میں لے لیا

چارکروڑ افرادکودو ہفتےکیلئے گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، وائرس کےمرکز وہان میں مریضوں کیلئےایک ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنایا جارہا ہے۔

آسٹریلیا،جاپان، تھائی لینڈ،جنوبی کوریا،یورپ اورامریکامیں بھی کرونا وائرس کےکیسزسامنےآئےہیں۔

واضح رہے سیویئرایکیوٹ ریسپائیریٹری سینڈروم یا ’کرونا وائرس‘ چین سمیت دنیا بھر میں پھیل رہاہے، کرونا وائرس انفیکشن کی ایک شکل ہے، یہ وائرس انسانوں سےانسانوں میں منتقل ہوتاہے ، اس جان لیوا وائرس کو سائرس وائرس کا کزن بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان دونوں کا آغاز جانوروں سے ہوا اور پھر انسانوں میں منتقل ہوگیا۔

متاثرہ افراد میں زکام ، ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، سردرد اور بخار کی علامات شروع ہو جاتی ہیں، کرونا وائرس ایک فرد سے دوسرے فرد میں کھانسی، چھینک اور ہاتھ ملانے سے منتقل ہو سکتا ہے، اس وائرس کی کوئی ویکسین موجود نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں