اشتہار

چین میں نئے سال کا آغاز، نرس دھاڑے مار مار کر رونے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں نئے سال کے آغاز پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے خوشیاں نہ منانے دینے پر خاتون نرس ڈھاڑے مار مار رونے لگی، مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث نرسوں کو چھٹی منسوخ کردی گئی۔

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق چین میں کروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، جس کے باعث ڈاکٹروں اور نرسوں سمیت دیگر عملے کی بھی چھٹیاں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر روتی ہوئی نرس کی تصویر وائرل ہوگئی، جس پر صارفین کی جانب سے طنز اور مزاحیہ انداز بھی اپنایا گیا۔ زاروقطار رونے والی نرس کے ہمراہ ساتھی نرسوں کی بھی چھٹی روک دی گئی، رونے والی نرس چین میں نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہتی تھی جس کی اجازت نہیں ملی۔

خیال رہے کہ چین میں نئے سال کی آمد ہے، نئے سال کو جشن بہار بھی کہا جاتا ہے، یہ موقع اپنے اہل خانہ سے ملاقات کا ہوتا ہے۔ آج کل چینی عوام کے معیار زندگی بلند ہونے کے ساتھ ساتھ جشن بہار منانے میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

اس تہوار کے موقع پر گھروں، دکانوں اور بازاروں کی سجاوٹ کے لیے سرخ رنگ کے استعمال کو ترجیح دی جاتی ہے۔ جشن بہار کے موقع پر لباس میں سرخ رنگ غالب نظر آتا ہے۔ جبکہ ملک میں پھیلتے ہوئے کروناوائرس کے پیش نظر مختلف علاقوں میں تقریبات کے انعقاد سے بھی منع کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں