تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ترکی زلزلہ، جسے اللہ رکھے اُسے کون چھکے، پانچ سالہ بچی 1 دن بعد زندہ برآمد

استنبول: ترکی میں آنے والے خطرناک زلزلے سےجہاں کئی شہری زندگی کی بازی ہار گئے وہیں ایسی خوش قسمت بچی بھی سامنے آئی جسے رضاکاروں نے چوبیس گھنٹوں کے بعد زندہ نکال لیا۔

ترک شہر الازک میں امدادی کام کرنے والے رضاکاروں نے زلزلے کے نتیجے میں منہدم ہونے والی 42 منزلہ عمارت کا ملبہ صاف کرنے کے دوران ایک بچی کی آواز سنی جو رو رہی تھی۔

رضاکاروں نے آواز کا تعین کر کے اُس جگہ کو مشین سے ڈرل کیا اور پھر ایک شخص نے اندر داخل ہوا جو پانچ سالہ بچی کو زندہ سلامت باہر نکال کر لایا، کئی گھنٹوں بعد بچی کو زندہ سلامت دیکھ نہ صرف  والدین خوشی سے رو پڑے بلکہ وہاں موجود ہر اک شخص اشکبار تھا۔

مزید پڑھیں: ترکی میں ہولناک زلزلہ، ملبے میں دبی خاتون سے ٹیلی فونک رابطہ

ڈاکٹرز نے بچی کا معائنہ کرنے کے بعد اُس کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں ، جس کے نتیجے میں اب تک 31 افراد جاں بحق جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوئے، حکومت نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں