تازہ ترین

ایرانی پائلٹ نے مسافر طیارے کو سڑک پر اتار دیا، ویڈیو وائرل

تہران: ایرانی پائلٹ نے مسافر طیارے کو سڑک پر اتار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسافر طیارے کے پائلٹ نے رن وے سے متصل سڑک پر ایمرجنسی لینڈگ کردی، طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔

طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پائلٹ کو مجبورآ طیارہ سڑک پر اتارنا پڑا۔

طیارہ حادثے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، سرکاری ٹی وی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی فوٹیج کے مطابق مسافروں کو  طیارے کے سامنے دروازے کےا یک حصے سے باہر نکالا۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ زمین پر موجود لوگوں کی مدد سے مسافروں کو نیچے سڑک تک جانے میں مدد ملی۔

صوبائی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر محمد رضا یان نے بتایا کہ تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا تھا۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ پیر کے واقعے میں ملوث طیارہ معمول سے زیادہ مشکل میں آیا اور کسی چیز سے ٹکرانے کے ساتھ ہی اپنی لینڈنگ گیئر کھو بیٹھا۔

حادثے کے بعد طیارے کی تصاویر میں کوئی لینڈنگ گیئر واضح نہیں تھا لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لینڈنگ گیئر کس طرح گرا تاہم حکام کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ایرانی رپورٹس میں طیارے کی شناخت صرف میکڈونل ڈگلس کے طور پر کی گئی جبکہ کیسپین کے اپنے بیڑے میں صرف میکڈونل ڈگلس ایم ڈی 83 ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ممبئی کے شہر میں ایئرکرافٹ کو ہائی وے لینڈ کردیا گیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے کی دم اور پنکھ کو نصان پہنچا تھا۔

Comments

- Advertisement -