تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شہری نے گرم کافی ڈال کر بلّی کے بچوں کو بچالیا

اوٹاوا : کینیڈین شہری نے برف میں پھنسی ننھی بلّیوں کو بچانے کےلیے ان کی دم پر گرما گرم کافی ڈال دی, بلّیوں کی مدد کرنے کے اس انوکھے طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس ہونے والی برف باری گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں متعدد افراد لقمہ اجل بھی بنے ہیں لیکن کینیڈین شہری نے برف میں پھنسی تین ننھی بلّیوں کو بچا کر ہمدردی کی مثال قائم کردی۔

کینیڈا کے شہر البرٹا میں ایک شخص نے برف میں پھنسی بلّیوں کو دیکھا تو اس نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا لیکن تینوں بلیو کی دمیں برف میں پھنسی ہوئی تھیں جو کافی کوششوں کے بعد بھی برف سے نہ نکالی جاسکیں۔

کینڈل نامی شخص نے بلّیوں کی کافی کے ذریعے مدد کرنے کا انوکھا طریقہ سوچا اور گاڑی سے گرما گرم کافی نکال کر بلٗیو کی دموں پر ڈالی، جس کے بعد ایک بلّی کی دم فوراً الگ ہوگئی تاہم باقی دو بلیو کی دم پھر بھی برف سے نہیں نکلی۔

کینڈل نے باقی دو بلیوں کی دم برد سے نکالنے کے لیے مزید گرم کافی ان کی دم پر انڈیلی تو برف پگھلی اور کینڈل انہیں اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلیاں ساتھ ساتھ کافی بھی پیتی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -