اشتہار

پشاور میں مقیم شاہ رخ خان کی کزن انتقال کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن پشاور میں انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں مقیم بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں ’منی‘ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، وہ شاہ رخ خان کے چچا کی بیٹی تھیں۔

شاہ رخ اور ان کی کزن نور جہاں کے درمیان دو سے تین بار ملاقات بھی ہوئی تھی، نور جہاں 2018 میں اس وقت اچانک خبروں میں آئی تھیں جب انہوں نے پشاور سے انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان ان کے سگے کزن تھے جو ان کے چچا تاج محمد کے بیٹے ہیں جو پشاور سے پڑھائی اور روزگار کے سلسلے میں متحدہ ہندوستان کے وقت دہلی منتقل ہوئے تھے اور اس دوران برصغیر کی تقسیم ہوگئی تو وہ وہیں رہ گئے تھے۔

انتقال سے قبل نور جہاں کی خواہش تھی کہ وہ ایک بار پھر کنگ خان کو دیکھیں اور بالی ووڈ اداکار ان کے گھر آکر ان سے ملیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

نور جہاں کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی کہ انہوں نے بیماری کے وقت شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم ایسا پاک بھارت حالت کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔

شاہ رخ خان اپنی کزن سے ملنے پاکستان آئے تھے وہیں نور جہاں بھی ان کے ملنے متعدد بار بھارت گئی تھیں اور وہ ہر بار شاہ رخ خان کے لیے پشاوری چپل سمیت دیگر تحائف لے جاتی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں