اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ فروری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق فروری میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

سپر 98 پیٹرول کی قیمت 2.24 درہم مقرر کی گئی ہے اور اسپیشل 95 کی قیمت 2.12 درہم فی لیٹر ہوگی، ڈیزل فی لیٹر 2.40 درہم میں دستیاب ہوگا۔

- Advertisement -

khaleejtimes - photos

یو اے ای انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فروری میں قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تیسرا مہینہ جب یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ اضافہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ان میں کمی کی گئی ہے۔

khaleejtimes - photos

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں