اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پڑھی لکھی خاتون نے اپنے 2 سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

فن لینڈ: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے  رونے پراپنے دو سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور پھر خود بھی خودکشی کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہی۔

ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون نے اپنے دو سالہ بچے آدم کو خاموش نہ ہونے پر قتل کیا اور پھر لوگوں سے پوچھتی رہی کہ ’میرا بچہ کہاں ہے میرا بچہ کہاں ہے‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو سالہ آدم کی لاش ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور مقتول کی ماں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق 35 سالہ عائشہ نے بچے کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کی کوشش کی، اہل خانہ اُسے بروقت اسپتال لے کر پہنچے جس کی وجہ سے اُس کی جان بچ گئی۔

مزید پڑھیں: شقی القلب ماں نے 2 بچے پانی کی ٹینکی میں ڈبو دیے

پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع ہونے کے چار روز بعد یعنی بدھ کو خاتون کو گرفتار کیا، جس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ ملازمت سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان تھی۔

کیمبرج یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی خاتون کے اعتراف کے بعد اُن پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ عائشہ کے والد کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بیٹی کے قتل کے حوالے سے کچھ بھی علم نہیں تھا۔

پولیس حکام کے مطابق انہیں فلیٹ سے بچے کی لاش اور ماں زخمی حالت میں ملی تھی، رپورٹ کے مطابق زخمی خاتون خود بھی ایک کالج مین بطور ٹیچر اور فری لانس ایڈیٹر کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں