جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملنے کے بعد سے حیلے بہانے کررہا تھا اور اب بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کسی بھی صورت میں پاکستان کا سفر نہیں کرے گی، واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر کھیلا جانا ہے اور  ایشیا کپ کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہترین قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم اسی صورت ایشیا کپ میں حصہ لے گی جب نیوٹرل مقام پر ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ بھارتی ٹیم کے بغیر ہوگا؟

بی سی سی آئی کے مطابق وہ پہلے ہی اپنا معاملہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سامنے رکھ چکے ہیں اور اگر وہ ایونٹ میں مائنس انڈیا چاہتے ہیں تو پھر بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ 2018 کی میزبانی بھارت نے متحدہ امارات میں کی تھی، بی سی سی آئی انہی وجوہات کی بنا پر آخر میں پروگرام تبدیل کرکے نیوٹرل مقام کا انتخاب کیا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان نے 2012-13 سے اب تک کوئی سیریز نہیں کھیلی ہے، آخری مرتبہ پاکستان نے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کیا تھا جبکہ آئی سی سی ایونٹ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں