جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

شہزادہ ہیری مزدوری کرنے لگے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہی خاندان کی خصوصی حیثیت چھوڑنے والے شہزادے ہیری کی تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ مزدوری کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد پرنس ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل بچے سمیت انگلینڈ میں مقیم ہیں، دونوں نے شاہی خاندان سے ہٹ کر جداگانہ زندگی گزار رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بار پھر شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے زیر بحث رہے کیونکہ اُن کی تصویر شیئر کر کے صارف نے بتانے کی کوشش کی کہ پرنس ہیری اب زندگی گزارنے کے لیے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے بغیر تصدیق کے اس تصویر کو اپنی اپنی رائے کے ساتھ شیئر کیا، مگر اب اس کی حقیقیت سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر دراصل 2016 میں شائع ہونے والا ایک اشتہار ہے اور تصویر میں نظر آنے والے شخص کا نام سمن پینگلی ہیں جو پیشے کے اعتبار سے ماڈل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں