اشتہار

غربت سے تنگ ماں نے شیرخوار بچی کو 10 ہزار میں فروخت کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی شہر ممبئی میں غربت سے تنگ ماں نے اپنی نوزائیدہ بچی کو 10 ہزار روپے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں غربت سے تنگ ماں نے اپنی نومولود بچی 10 ہزار روپے میں فروخت کی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے بچی کو اس کی والدہ سے 10 ہزار روپے میں خریدا ہے۔

- Advertisement -

ممبئی پولیس کے مطابق شیر خوارہ بچی کی والدہ کا تعلق بہار سے ہے اور خاتون کے شوہر نے اس سے تعلقات ختم کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں: کتے نے نومولود بچے کو آپریشن تھیٹر میں بھنبھوڑ کر مار ڈالا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ والدہ کی جانب سے نومولود کو فروخت کرنے کے بعد ملزمان اسے جسم فروشی کے ایجنٹوں کو فروخت کردیتے جو لڑکیوں کو بالغ ہونے کے بعد جسم فروشی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں بچیوں کو اغوا کرکے انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعات عام ہیں اس سے قبل ریلوے پلیٹ فارم پر سوئی ماں کے سامنے ملزمان بچی کو اغوا کرکے لے گئے تھے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرکے بچی بازیاب کرالی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں