تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

23 سال سے خطوط ذخیرہ کرنے والا ڈاکیا گرفتار

ٹوکیو : جاپانی پولیس نے ایک ڈاکیے کو گرفتار کیا ہے جس نے 24 ہزار خطوط لوگوں کو پہنچانے کے بجائے اپنی گھر جمع کررہا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی پولیس نے ایک 61 سالہ ڈاکیے کو گرفتار کیا ہے جو شہریوں کے خطوط ان تک پہنچانے کے بجائے اپنے ہی گھر میں جمع کررہا تھا۔

ڈکیے کے گھر میں خطوط کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو وہ 2003 سے جمع کررہا تھا۔

ڈاکیے کا کہنا تھا کہ مجھے یہ ملازمت کرنا پسند نہیں لیکن اپنے ساتھیوں کے سامنے خود کو کم تر نہیں دکھانا چاہتا تھا اسی لیے خطوط لوگوں تک پہنچانے کے بجائے اپنے ہی گھر ذخیرہ کرلیتا تھا۔

جاپان پوسٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے پولیس سے مسلسل رابطے میں ہیں اور واقعے کے پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں کہ کہیں ڈاکیے کو کوئی دماغی بیماری تو نہیں جس کے باعث اس نے ایسا کام انجام دیا ہو۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد از جلد تمام خطوط پہنچائیں گے اور اس کے ساتھ خطوط بھیجنے اور وصول کرنے والوں سے معذرت بھی کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خطوط کو گھر میں رکھنے والے ڈاکیے کو اپنے جرم پر 3 سال قید اور 5 لاکھ ین (4600 ڈالر) جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -