تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

یاسر حسین اور اقرا عزیز شہریوں کی مدد کیلئے میدان میں آگئے

کراچی : اداکار و مصنف یاسر حسین تھرپارکر کے شہریوں کو پانی فراہم اور پانی کا ضیاع روکنے کےلیے میدان میں آگئے۔

اللہ رب العزت سا رے جہا نوں کا پیدا فر ما نے والا ہے اور وہی تمام مخلوق کا پالنے والا ہے، اللہ نے ہمیں بےشمار نعمتعوں سے نوازا ہے جس میں سب سے اہم نعمت پانی ہے۔

پانی کی اسی نعمت کو ضایع ہونے سے بچانے کےلیے آگاہی مہم کا آغاز پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور مصنف اور اداکار یاسر نے کیا ہے۔

یاسر حسین نے پانی کے تحفظ اور اس کی اہمیت کی آگاہی مہم چلانے کےلیے ایک این جی او سے تعاون کیا ہے، جس کے ساتھ وہ تھرپارکر جیسے شہروں میں پانی فراہم کررہے ہیں اور اس کی بچت کےلیے شعور اجاگر کررہے ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ہمراہ تھرپارکر میں موجود ہیں اور ایک خاتون اقراء عزیز سے گلے ملکر رو رہی ہے۔

یاسر حسین نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ "اس عورت کی بہن 8 ماہ کی حاملہ تھی اور 2 کلومیٹر دور سے مٹکے میں پانی بھرکر لاتے ہوئے اللہ کو پیاری ہوگئی”۔

انہوں نے لکھا کہ "آج جب این جی او کے ہمراہ تھرپارکر کے لوگوں کو پانی بھرنے والا ویل دیا تو وہ اپنی بہن کو یاد کرتے ہوئے آنسوؤں کے ساتھ رو پڑی”۔

انہوں نے کہا کہ "ہم اسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں لوگ بغیر پانی کے زندگی بسر کررہے ہیں اور اس کی ایک ایک کےلیے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہم نل کھول کر بھول جاتے ہیں پانی بچائیے زندگی بچائیے”۔

Comments

- Advertisement -