اشتہار

میرے پاس تم ہو گانا، عدنان صدیقی نے ہادیہ ہاشمی کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے میں شہوار کا کردار ادا کرنے والے معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کی ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عدنان صدیقی نے حال ہی میں مشہور ہونے والی ننھی گلوکارہ کی ویڈیو شیئر کی جو ہارمونیم پر ’میرے پاس تم ہو‘ کا ٹائٹل سانگ گا رہیں تھیں۔

اگر موازنہ کیا جائے تو یہ کہا جاسکتا ہے کہ میرے پاس تم ہو ڈرامہ اور اس کے گانے نے 2019 اور 2020 میں اب تک سب سے زیادہ شہرت حاصل کی اور ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

- Advertisement -

یہ بھی یاد رہے کہ میرے پاس تم ہو کے ٹائٹل سانگ کو ناظرین نے بہت پسند کیا، ویسے یہ گانا راحت فتح علی خان نے گایا البتہ چند گلوکاروں نے اپنے انداز سے اس کا منفرد ورژن پیش کرنے کی بھی کوشش کی۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کیا آپ کو مدھر آواز کی مالک پیاری سی بچی ہادیہ ہاشمی یاد ہے جو سیزن 5 میں آئی تھی‘۔

عدنان صدیقی نے ہادیہ ہاشمی کی کوشش کو قابل تعریف قرار دیا اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں