اشتہار

شہری کو سڑک پر چھینکنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی شہری کو اس وقت لینے کے دینے پڑ گئے جب اس نے چھینکنے کے لیے وقتی طور پر گاڑی سڑک کنارے پارک کی۔ ڈرائیور پر بھاری جرمانہ عائد ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صرف 26 سیکینڈ کے لیے سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے پر شہری کو 100 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسے شدت سے چھینک آرہی تھی اسی لیے اس نے گاڑی ایک طرف پارک کی اور چھینکنے کے بعد واپس چلتا بنا۔

- Advertisement -

یہ واقعہ برطانیہ کے علاقے اٹلیبورو میں پیش آیا۔ 37 سالہ شخص نے بتایا کہ وہ اپنی دوست کو لے کر اپنی منزل مقصود کی طرف جارہا تھا کہ اچانک مجھے چھینک آئی، میں نے کسی ناگہانی صورت حال یا حادثے سے بچنے کے لیے کار سائیڈ میں پارک کرکے چھینکا اور پھر آرام سے چلا گیا۔

بیٹی کو مرنے سے بروقت کیوں بچایا؟ باپ پر جرمانہ عائد

تاہم سڑک پر نصب کیمرے کی مدد سے میری شناخت نکالی گئی اور سو پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے اور دوسرے کے بھلے کے لیے ایسا کیا، تاکہ چھینک آنے پر گاڑی کا کنٹرول نہ چھوٹ جائے جو حادثے کا سبب بنے، مذکورہ جرمانہ مضحکہ خیز ہے۔

شہری نے یہ بھی بتایا کہ اس نے اس جرمانے کے خلاف متعلقہ ادارے میں اپیل بھی دائر کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں