اشتہار

مہنگائی کی شرح میں اضافہ، جنوری 2020 کی رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات نےجنوری کے مہینے میں ہونے والی مہنگائی کےاعدادوشمارجاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق جنوری 20 میں مہنگائی کی شرح میں 1.97 فیصد اضافہ ریکارڈ‌ کیا گیا، رواں سال کے پہلے ماہ مہنگائی کی شرح جنوری 2019 کے مقابلے میں 14.56 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی تاجنوری2019 کےمقابلےمیں مہنگائی کی شرح11.60فیصد بڑھ گئی، ایک ماہ میں ایندھن 26 فیصد، دالیں 20سے18فیصدمہنگی ہوئیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چکن17، انڈے14،گندم 12.63،بیسن12فیصدمہنگا ہوا، اسی طرح سبزیاں اور پھل 11سے10فیصدجبکہ چینی5 فیصدمہنگی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ میں پیاز18، ٹماٹر 8، آلو 4 اور بجلی کےنرخ 2 فیصدکم ہوئے، ایک سال میں ٹماٹر157 فیصد، پیاز 125، سبزیاں 94 اور آلو87 فیصدمہنگے ہوئے جبکہ دالیں79سے60 فیصد، گیس 55فیصد اورچینی 27فیصدمہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق موٹرفیول26 فیصد،آٹا24،بیسن22اورگندم 20فیصدمہنگی ہوئی۔

اس سے قبل ادارہ شماریات کی جانب سے 13 جنوری 2020 کو رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ سال 2020 کے پہلے ہی ہفتے میں مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صرف ایک شے ایسی تھی کہ جس کی قیمت کم ہوئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مالی سال 20-2019 کے ساتویں ماہ یعنی جنوری 2020 کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساب سے 0.45 فیصد اضافہ تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں