ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

عید کے فوری بعد……عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سینئر وزیر شرجيل میمن نے عید کے فوری بعد ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبے کے آغاز کا اعلان کردیا اور کہا کراچی کے عوام کے لئے مفت شٹل سروس عید کے فوری بعد شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول بھٹو کی ہدایات پر عوام کو خوشخبری سنادی، شرجيل میمن نے عید کےفوری بعد ٹرانسپورٹ کےنئےمنصوبے کے آغاز کا اعلان کردیا۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ عیدکےبعدکراچی میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا اور عید کے فوری بعد الیکٹرک بسوں کے نئے روٹس شروع کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میرپور خاص میں عوام کو سفری سہولتوں کیلئے پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے کیش لیس ٹکٹ سروس متعارف کرائی جائیگی۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ اورنج لائن بی آر ٹی ،ریڈ لائن بی آر ٹی کو جوڑنے کیلئےمفت شٹل سروس شروع ہوگی، کراچی کے عوام کے لئے مفت شٹل سروس عید کے فوری بعد شروع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں