تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

کرونا وائرس کا خطرہ، آخری موقع پر شادی روک دی گئی

بیجنگ: چینی حکام نے کرونا وائرس کی وجہ سے نوجوان کو شادی کرنے سے روکتے ہوئے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے نوجوان نے اپنی شادی کے لیے دو فروری کی تاریخ کا انتخاب کیا، دلہا دلہن اور اُن کے اہل خانہ کا ماننا تھا کہ یہ دن دونوں خاندانوں کے لیے خوش قسمت ہے۔

لڑکے اور لڑکی کے اہل خانہ نے شادی دھوم دھام سے کرنے کا اعلان کیا، تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کو کارڈ بھی تقسیم کیے گئے البتہ دو روز قبل اچانک چینی حکام نے شادی کو ملتوی کرنے کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 304 ہوگئی، فلپائن میں بھی 1 شخص ہلاک

چینی حکام کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو کسی بھی تقریب حتیٰ کہ آخری رسومات میں بھی شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرچکی ہے، اب تک صرف چین میں ہی 300 سے زائد مریض اپنی جانوں کی بازی ہار چکے جبکہ 15000 سے زائد متاثر بھی ہیں جن میں سے دو ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ متعدد ممالک نے چین سے ہر قسم کے رابطے بھی ختم کردیے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرونا وائرس کا پہلا مریض صحت یاب

کرونا وائرس نے سب سے زیادہ ووہان شہر کو متاثر کیا، حکومت نے اس شہر کو مکمل سیل کردیا ہے اور اب صورتحال یہ ہے کہ ایک کروڑ سے زائد آبادی والے شہر میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -