اشتہار

اقامہ کب ختم ہورہا ہے؟ آخری تاریخ جاننے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں مقیم ہر شخص کے لیے اقامہ لازمی ہوتا ہے اور اس پر آخری تاریخ بھی درج ہوتی ہے جسے جاننے کے لیے اب آسان طریقہ متعارف کرادیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے قبل مذکورہ بالا کاموں کو انجام دینے کے لیے سرکاری دفاتر کا چکر لگانا پڑتا تھا جہاں لمبی قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنے کے بعد جب درخواست گزار اہلکار کے پاس جاتا تھا تو معلوم ہوتا کہ معمولی نقص کی وجہ سے معاملہ رک گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی عرب میں سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی سے تارکین وطن ہی نہیں مقامی افراد کو بھی کافی سہولت ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

ڈیجیٹل خدمات سے درست طور پر استفادہ کرنے کے لیے یہ لازمی ہے کہ اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جائیں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچاجاسکے۔

سعودی عرب میں اس سے قبل اقامہ کتابچے کی شکل میں ہوتا تھا مگر اب اسے ڈیجیٹل کارڈ کی صورت میں متعارف کرایا گیا ہے ، تارکین وطن کو ڈیجیٹل اقامے سے کافی سہولت ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تارکین کے لیے اقامہ کارڈ کی مدت 5 برس کردی گئی تاکہ ہر سال نیا کارڈ پرنٹ کرانے کی زحمت سے بچاجاسکے۔

اقامہ کارڈ پر آخری تاریخ 5 برس کردی گئی ہے جو اس وقت کے حساب سے ہوتی ہے جب کارڈ پرنٹ کیا گیا تھا، یہ ضروری نہیں کہ کارڈ پر درج ایکسپائری ڈیٹ وہی ہو جوازات کے سسٹم میں درج ہو۔

محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کے مطابق تارکین کے اہل خانہ کا اقامہ ڈپینڈنٹ کا ہوتا ہے اس لیے ان کے اقاموں پر کارڈ کے انتہاء کی تاریخ درج نہیں کی جاتی اور نہ ہی ان کا اقامہ ہر 5 برس بعد پرنٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔

کارکنوں کے اقامے پر درج تاریخ اور ابشر سسٹم میں موجود تاریخ کو معلوم کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم میں اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد وہاں ’اقامہ انکوائری‘ پر کلک کرنے سے آپ محکمہ پاسپورٹ کے سسٹم میں موجود اقامے کی درست تاریخ معلوم کر سکتے ہیں۔

اقامے کی اصل تاریخ معلوم کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس سے تارکین اپنے اہل خانہ پرعائد فیسوں کا حساب رکھنے کے علاوہ دیگر امور کو بہتر طور پر انجام دے سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں