اشتہار

سعودی عرب، مہمانوں کو ’بھیڑ کا سر‘ پیش نہ کرنے پر شوہر کی بیوی کو طلاق

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں شوہر نے صرف اس بات پر اپنی بیوی کو طلاق دے دی کہ مہمانوں کو کھانے میں بھیڑ کا سر کیوں پیش نہیں کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے اپنے گھر پر کچھ مہمانوں کو مدعو کیا جن کے لیے اس کی اہلیہ نے گھر میں شاندار ضیافت کا اہتمام کیا تاہم وہ کھانے میں بھیڑ کا سر پیش کرنا بھول گئیں جس پر شوہر نے انتہائی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں طلاق دے دی۔

عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے والا یہ شخص ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کررہا تھا مگر ایک معمولی سی بات پر اس قدر سیخ پا ہوا کہ اپنی زندگی تباہ کرلی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جاری کئی ماہ کی کشیدگی کے بعد والدین نے صلح کرانے کی کوشش کی تاہم اب لڑکی واپس نہیں جانا چاہتی کیونکہ اس شخص نے بیوی کو الگ کرنے کے فوری بعد دوسری شادی کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں روزانہ کتنے نکاح رجسٹرڈ ہوتے ہیں؟ رپورٹ جاری

واضح رہے کہ سعودی عرب میں طلاق کی شرح انتہائی خطرناک ہوچکی ہے۔

حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہر ایک گھنٹے میں تقریباً 7 جوڑوں میں طلاق ہورہی ہے صرف یہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات اور کویت میں بھی طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں