جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینئم جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، فرسٹ پی ایم اے کورس کے ویٹرنز ودیگر نے شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق افسران کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری بیس قائم کیا ہے، عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، انسٹیٹیوٹ میں محفوظ تاریخ نوجوان افسران کے لیے مشعل راہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: منظم کوششوں سے پولیوکا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکےگا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کا آغاز جنوری 1948 میں ہوا، پی ایم اے لانگ کورس کے 62 افسران 4 فروری 1950 کو فوج کا حصہ بنے، پی ایم اے لانگ کورس میں میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ادارے روٹری انٹرنیشنل کی ٹیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہیلتھ کیئر بالخصوص پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کی منظم کوششوں سے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو بھی سراہا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں