اشتہار

چترال: کرونا وائرس کی افواہ پھیلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

چترال: خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال میں پولیس نے سوشل میڈیا پر کرونا وائرس کی افواہ پھیلانے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لوئر چترال میں پولیس نے منگل کے روز ایک اسسٹنٹ کمشنر کی شکایت پر ارشاد نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ملزم سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر صوبے اور بالخصوص چترال میں کرونا وائرس پھیلنے کی افواہیں پھیلا رہا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کروناوائرس سے پریشان حکومت کی مشکلات کم ہونے لگیں

پولیس حکام کے مطابق ارشاد کے خلاف دورش پولیس اسٹیشن میں مقدمہ دفعہ 25 اور 16 ایم پی او کے تحت درج کیا گیا، ملزم نے مقدمہ درج ہونے کے بعد مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی جس کی وجہ سے وہ گرفتار نہ ہوسکا۔

قبل ازیں چین کے علاوہ آج ہانگ کانگ میں کرونا وائرس سے متاثر شخص جان کی بازی ہار گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں اب تک 427 افراد ہلاک جبکہ 20 ہزار سے زائد متاثر ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس چین کے علاوہ 24 ممالک تک پھیل چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں کروناوائرس سے 64 افراد ہلاک، چین کا کوتاہیوں کا اعتراف

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں