جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پرپوری قوم اور ہر طبقے میں اتفاق رائے ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت صدر روٹری انٹرنیشنل ہولگر نیئک نےکی جب کہ معاون خصوصی برائےصحت ظفر مرزا بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں ملک میں پولیو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں مہم شروع کی گئی جس میں ڈھائی لاکھ پولیو ورکرز نے خدمات سرانجام دیں، مہم کے دوران 4کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی گئی، روٹری انٹرنیشنل وفد نے پولیو کےخاتمے کیلئےحکومتی کاوشوں کوسراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس معاملے پرپوری قوم اورہرطبقے میں اتفاق رائے ہے، پولیوکےخاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں پرخصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے پولیو وائرس کی ترسیل روکنےمیں خاطر خواہ مدد ملےگی، پولیوکیخلاف متحرک ہرتنظیم کو قدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں ایسی تنظیموں کےکام میں ہرممکنہ سہولت فراہم کی جائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں