اشتہار

اداکارہ نیلم منیر کو زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کو زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ مل گیا جس کی تصویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ پر نیلم منیر نے اپنے اکاؤنٹ سے غلاف کعبہ (کسوف) کے ٹکڑے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ ’مجھے غلاف کعبہ ملا، جو میرے لیے بہت ہی قیمتی تحفہ ہے‘۔

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ عمرہ ادا کرچکی ہیں، انہوں نے 2015 میں اپنی والدہ کے ساتھ عمرہ ادا کیا اور اس کو زندگی کا خوبصورت ترین لمحہ بھی قرار دیا۔

View this post on Instagram

By the Grace of Allah all Mighty, I received a piece of Ghilaf-e-Khana Kaba, a most precious Gift, الحمداللہ 🕋

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) on

- Advertisement -

غلاف کعبہ

یاد رہے کہ ہر سال ذوالحجہ اور رمضان المبارک میں غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے، پرانا غلاف خادم الحرمین شریفین کے پاس جاتا ہے جس کے بعد وہ دنیا بھر کی معروف شخصیات کو غلاف کے ٹکڑے بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں