تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آسمان کو روشن کرنے کی کوشش، ویڈیو اور تصاویر

گوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، روشنیوں بھرا میلا 23 فروری تک جاری رہے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈنمارک میں لائٹ فیسٹیول کی تیاریاں یکم فروری سے جاری تھیں جبکہ اس کا آغاز دو روز قبل ہوا ، یہ میلا 20 روز تک جاری رہے گا جسے دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح ڈنمارک پہنچیں گے۔

رپورٹ کے مطابق لائٹ فیسٹیول میں برقی قمقموں اور تھری ڈی لائٹ سے بنے 60 سے زائد آرٹ (نمونے) نصب کیے گئے، جو 80 ہزار اسکوائر میٹر کے رقبے پر لاکھوں ستاروں کے درمیان آسمان کو روشن کررہے ہیں۔

فیسٹیول کا آغاز ہونے کے بعد کوپن ہیگن جگمگا اٹھا ہے جبکہ ان خوبصورت مناظر کو دیکھنے والے بھی ششدر رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ٹی وولی گارڈن ، آئس پویلین کو 1 لاکھ سے زائد سنہرے بلبوں سے سجا دیا گیا جس کے بعد یہ مقامات جادوئی جگہ کی طرح نظر آرہے ہیں۔

تصاویر دیکھیں

واضح رہے کہ ڈنمارک میں ہر سال سردیوں کے دوران برقی قمقموں کا میلا سجایا جاتا ہے، اس کا مقصد مایوس لوگوں کی زندگیوں میں اجالا کرنا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -