اشتہار

کس وقت موبائل فون استعمال کرنے سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: موبائل کے صحت پر مضر اثرات اور اس کے حوالے سے ہونے والی بیماریوں کے حوالے سے متعدد مطالعاتی تحقیقات ہوچکی ہیں البتہ اب کی بار ماہرین نے ایسے نتائج جاری کیے جن میں موبائل کی وجہ سے بڑھتی اموات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ سڑک پار کرتے وقت اسمارٹ فون استعمال کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں لوگوں کی اموات ہوئیں۔

برطانوی میگزین ’انجری پریوینشن‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق موبائل میں مشغول سڑک پار کرنے سے ہر سال 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: موبائل فون سے بیٹے کی جان چھڑانے کیلئے والد کا انوکھا اقدام

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روڈ کراس کرنے کے دوران موبائل کا استعمال سڑک سے دھیان ہٹا دیتا ہے اور پھر صارف دائیں بائیں نہیں دیکھتا اور اپنی مستی میں مگن رہتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ موسیقی سننے، یا فون پر بات کرنے کے مقابلے میں سڑک پار کرتے وقت میسجنگ کرنا سب سے زیادہ خطرناک ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ’پیدل چلتے ہوئے اسمارٹ فون یا دیگر ڈیجیٹل آلات کے استعمال کی وجہ سے سڑک سے دھیان کا ہٹ جانا اب ایک سیفٹی ایشو بن چکا ہے۔‘

ماہرین کے مطابق ’موبائل فون پر سوشل میڈیا، موبائل ایپس، ویڈیوز اور میوزک سننا ہماری زندگی کا حصہ ضرور بن گیا مگر ہمیں لوگوں کو آگاہی دینا ہوگی تاکہ مستقبل میں کسی بھی سانحے سے محفوظ رہ سکیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں