تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کا قتل معمہ بن گیا

قاہرہ : مصر میں پانچ افراد کا قتل پولیس کےلیے معمہ بن گیا، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی پھانسی زدہ لاشیں ملی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی یہ واردات مصر کے شمالی علاقے کی البحیرہ کمشنری میں پیش آئی جہاں ایک گھر سے پانچ افراد کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں تھی۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں پانچ افراد کی لاشیں موجود ہیں، جس کے بعد پولیس نے گھر کا گھیراؤ کرکے تلاشی لی تو اندر سے پھندے سے پانچ لاشیں لٹک رہی تھیں۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو سردخانے منتقل کروادیا تھا تاہم پولیس اس معمے کو ابھی تک حل کرنے میں ناکام ہے کہ ان سب لوگوں کو قتل کیا گیا ہے یا انہوں نے اجتماعی خودکشی کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس مصر میں ایک چرچ کے 54 سالہ خادم کمال نے چرچ کے نگراں 65 سالہ پادری مقار سعد کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، ایک گولی پادری کے سر میں لگی جس کے نتیجے میں وہ فوری طور پر ہلاک ہوگیا تھا۔

ڈائرکٹریٹ نے انکشاف کیا تھا کہ یہ واقعہ وعدہ خلافی پر پیش آیا تھا، مقتول پادری نے چرچ کے خادم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی بیٹیوں کی شادی پر مدد کرے گا اور خادم کو مالی رقوم بھی دے گا۔

Comments

- Advertisement -