جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، 98 کروڑ مالیت کی ہیروئن اور افیون پکڑی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملکی تاریخ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے 98 کروڑ مالیت کی منشیات پکڑ لی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 98 کروڑ مالیت کی ہیروئن اور افیون پکڑ لی، کارروائی ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ہیروئن کنٹینر کے ذریعے نیدرلینڈز بھجوائی جارہی تھی، کنٹینر سے 45 کلو ہیروئن اور 35 کلو افیون برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹینر کے ذریعے منشیات کون بھجوا رہا ہے اور اس میں کون لوگ ملوث ہیں اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے 82 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

کوسٹ گارڈز حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی گوادر کلانچ کے پہاڑی علاقے میں کی گئی، ملزمان فرار ہوگئے، اسمگلرز منشیات کو بیرون ملک اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق برآمد منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 2273 ملین روپے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری میں ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں