تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

حکومت کے خلاف احتجاج، تاجر نے دلہن کو حق مہر میں آئین کی کاپی دے دی

نئی دہلی: بھارتی حکومت کے متنازع شہریت قانون کے خلاف دلہا بن کر انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا اور دلہن کو آئین کی کاپی حق مہر میں دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالا سے تعلق رکھنے والے حاجا حسین تاجر ہیں، انہوں نے اپنی شادی کے روز اونٹ پر بیٹھ کر تقریباً 20 کلومیٹر سفر طے کیا، اس دوران اُن کے ہاتھ میں ’متنازع شہریت قانون نامنظور‘ کے نعرے کا پلے کارڈ موجود تھا۔

دلہا کے ساتھ بارات میں شریک مہمانوں کے ہاتھوں میں بھی سیٹیزن شپ امیڈمینٹ آرڈیننس مخالف پلے کارڈز اور بینرز تھے، تمام شرکا بارات کے دوران حکومتی قانون کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین کا کہنا تھا کہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا اُن کا جمہوری حق ہے. ’میں ایسے قانون کو مسترد کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر متنازع آرڈیننس واپس لے‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’میرے خیال میں متنازع آرڈیننس کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے میرے پاس اس روز سے اچھا موقع نہیں تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’میں نے دلہن کو حق مہر میں آئین کی کاپی بھی دی جس میں سی اے اے کو مسترد کیا گیا‘۔

Comments

- Advertisement -