اشتہار

سعودی عرب میں غیرملکی باشندے کو کاروبار کرنا مہنگا پڑگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں غیرملکی باشندے کو غیرقانونی طور پر کاروبار کرنا مہنگا پڑگیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم افغان باشندہ سعودی شہری کے نام پر اپنا کاروبار چلارہا تھا جس پر متعلقہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا۔

سعودی وزارت تجارت نے مذکوہ اہم اطلاع دینے پر شہری کو 15 ہزار ریال انعام کے طور پر دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقامہ و لیبر قوانین سمیت وزارت تجارت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی تجارت کرنے پر افغان تارکین وطن کی گرفتاری عمل میں آئی اور بھاری جرمانہ بھی ہوا۔

سعودی عرب میں دو غیرملکی خواتین پر پابندی کیوں لگی؟

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سعودی شہری نے اپنی کفالت میں کام کرنے والے افغانی کو مدینہ منورہ میں ریستوران کھولنے اور اس سے کمانے کی اجازت دے رکھی تھی، اور غیرملکی بڑے پیمانے پر منافع بھی کما رہا تھا۔

سعودی عدالت نے ملزم کے خلاف 1 لاکھ 30 ہزار ریال جرمانہ سمیت ریستوان بند کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں