تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ہنر مند افراد کے لیے خوش خبری، جرمنی نے دروازے کھول دیے

برلن: جرمن حکومت نے غیر ملکی باشندوں کے لیے امیگریشن ایکٹ منظور کرلیا، جس کو یکم مارچ سے قانونی شکل مل جائے گی۔

غیرملکی باشندوں کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے امیگریشن ایکٹ کے بعد یکم مارچ سے غیر ملکی ہنرمندوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انہیں نوکری تلاش کرنے کے لیے دھکے کھانے نہیں پڑیں گے۔

نئے قانون کے مطابق وہ غیر ملکی باشندے جنہوں نے کوئی ہنر سیکھا، تدریسی تعلیم حاصل کی انہیں جرمنی میں ملازمت اور رہائش کی مکمل اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: جاپانی حکومت کا غیر ملکی مزدوروں کی ویزہ پالیسی میں نرمی کا فیصلہ

امیگریشن کے نئے ایکٹ کے مطابق جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم اپنی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ویزے کو اسٹڈی کے بجائے ورکنگ بھی کرواسکتے ہیں جس کے لیے انہیں اپنی تصدیق شدہ ڈگری جمع کرانا ہوگی۔

ایکٹ کے تحت ڈگری جمع کرانے والے طالب علم کو تعلیم کے ساتھ ملازمت اور رہائش کی اجازت دے دی جائے گی اور پھر دو سال بعد اُسے مستقل رہائش اختیار کرنے کا اجازت نامہ بھی دے دیا جائے گا۔

حکومت نے ایکٹ میں مزید نرمی کرتے ہوئے غیرملکی ملازمین کے اہل خانہ کو بھی جرمنی آنے کی اجازت دے دی، ایسے افراد کو یکم مارچ کے بعد ترجیحی بنیادوں پر ویزے فراہم کیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -