جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔

ترک وزیر دفاع نے خطے میں تناؤ روکنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترکی ہمیشہ ہر موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں دو طرفہ امور،مسلم امہ کے مسائل ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کی ہر ممکن مدد کےلئے تیار ہیں ، میں اور عمران خان اکنامک اسٹریٹجی فریم ورک کا تاریخی معاہدہ کرنےجارہےہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مختلف سطح پر تعلقات کو فروغ دے رہےہیں اور تجارت سمیت دیگر امور پر تعلقات کو آگے بڑھا رہےہیں ، مضبوط سیاسی اور تجارتی روابط کا دونوں ممالک کو فائدہ ہونا چاہیے، پاکستان اور ترکی کا تجارتی حجم تعاون اپنی صلاحیت سے کہیں کم ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں