جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اداکارہ مایہ علی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معروف پاکستانی اداکارہ مایہ علی اور شہریار منور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مایہ علی کے بھائی افنان قریشی کی شادی کی تقریبات جاری ہیں، جن کا آغاز قوالی نائٹس سے ہوا اور ایک روز قبل بارات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور اداکاروں نے بارات میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مایہ علی اور شہریار منور کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار پر ہٹ لو کے گانے ہائے دل بے چارہ پر ڈانس کررہے ہیں۔

اس موقع پر مہندی میں شریک مہمانوں نے تالیاں بجا کر اداکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا خود بھی ڈانس کرنے کے لیے میدان میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق مایہ علی کے بھائی افنان قریشی کا نکاح 2017 میں نوشہ کے ساتھ ہوا ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں