جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نسیم شاہ کی سالگرہ پر آئی سی سی کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دنیا کے کم عمر ترین ہیٹ ٹرک کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان باؤلر آج اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نسیم شاہ کو اُن کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

آئی سی سی کے آفیشل ٹویٹر سے نسیم شاہ کو 17ویں سالگرہ کی مبارک باد دی گئی اور بتایا گیا کہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلر نے حال ہی میں ہیٹ ٹرک کر کے کم عمر ترین گیند باز ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔

نسیم شاہ نے حال ہی میں روالپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کے تین کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

علاوہ ازیں مداحوں نے بھی نسیم شاہ کی یاد گار ہیٹ ٹرک کی ویڈیو شیئر کر کے انہیں مبارک باد پیش کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں