اشتہار

تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

- Advertisement -

فواد چوہدری کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’نعیم الحق بہادری سے کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے، ہم ان کی کمی ہمیشہ محسوس کریں گے، اللہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے‘۔

تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کا انتقال کچھ دیر قبل ہوا، وہ ایک روز قبل ہی علاج کے لیے اسلام آباد سے کراچی آئے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی کل صبح سے طبیعت زیادہ خراب تھی، جس کے بعد انہیں کل رات ہی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’نعیم الحق نے پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے سر توڑ کوششیں کیں، انہوں نے پی ٹی آئی کے وژن اور منشور کے لیے بہت زیادہ کام کیا‘۔

نماز جنازہ کا اعلان

نعیم الحق کی نماز جنازہ کل بعدنمازعصرمسجدعائشہ خیابان اتحاد کراچی میں اداکی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں