اشتہار

ملک گیر قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا، یواین جنرل سیکریٹری بھی حصہ لیں‌گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک  بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے کیا جائے گا، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیوگوتریس بھی مہم میں شریک ہوں گے، مہم کے دوران پاکستان بھر کے 39.4 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم 17 سے 21 فروری تک جاری رہے گی جبکہ حساس علاقوں میں مہم کا دورانیہ بڑھا کر اسے 7 روز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 2 لاکھ 65 ہزار رضاکار پولیو مہم میں حصہ لیں گے اور وہ والدین کو حفاظتی قطرے پلوانے کے حوالے سے قائل بھی کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 19.9 ملین، سندھ 9.26 ملین، خیبرپختونخواہ میں 6.75 ملین، بلوچستان میں 2.46 ملین، آزاد کشمیر میں 6 لاکھ 90 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ چالیس ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

علاوہ ازیں اسلام آباد میں 3 لاکھ 56 ہزار بچوں کو پولیو بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ 18 فروری کو لاہور میں  پولیو مہم میں شریک ہوں گے۔

معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ’والدین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرورپلوائیں، حکومت ملک سے پولیو کے خاتمےکے لیے اقدامات کر رہی ہے‘۔ یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک ملک میں پولیو کے 17 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں