اشتہار

سعودی عرب کی جانب سے خیبرپختونخواہ عوام کے لیے تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے پانچ ہزار شہریوں کو امدادی سامان تقسیم کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق فرمانروا کی ہدایت پر شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کے تحت خیبرپختونخواہ میں پانچ ہزار سے زائد شہریوں کو امدادی سامان فراہم کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دی جانے والی امداد کی تقسیم مختلف مراحل میں کی گئی، پہلے مرحلے میں سردیوں سے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو گرم کپڑوں، کمبل، اشیائے خوردونوش، پینے کا صاف پانی فراہم کیا گیا۔

- Advertisement -

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کے سعودی عرب کی جانب سے بھیجے جانے والے سامان کی تقسیم کا عمل تیس جنوری سے شروع کیا گیا جو پانچ رفروری تک جاری رہا۔

امدادی مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ’پروگرام کے تحت یمن کے متاثر کے لیے بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، انہیں بروقت طبی امداد فراہم کر کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ وہاں ڈاکٹرز بھی تعینات کردیے گئے جو معائنے کے بعد مریضوں کو بالکل مفت ادویات فراہم کرتے ہیں‘۔

واضح رہے شاہ سلمان امدادی سینٹر برائے فلاح انسانیت کے تحت دنیا بھر میں ضرورت مند مستحق افراد کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔ مرکز کے تحت مختلف ممالک میں طبی کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں جہاں مریضوں کو علاج معالجے کی مکمل مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں