تازہ ترین

سعودی عرب کا گیس اور پیٹرو کیمیکل برآمد کرنے کا فیصلہ

ریاض : سعودی عرب نے توانائی کے حصول کیلئے گیس اور پیٹرو کیمیکل برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سعودی وزیر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے توانائی کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب بہت جلد گیس اور پیٹرو کیمیکل برآمد کرنے لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مملکت کے لیے باعث فخر بنے گا اور اس اقدام سے توانائی کے شعبے میں انقلاب آئے گا، گزشتہ روز مشرقی ریجن میں سابک کانفرنس 2020 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر نے کہا کہ پیٹرول اور گیس سے بھرپور استفادے کی بدولت توانائی کے شعبے میں انقلاب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہوا سے بجلی کی پیدا وار کو بھی تیل اور گیس کے ساتھ شامل کررہا ہے اس عمل سے توانائی کی پیداوار کا مکمل نظام تشکیل پارہا ہے۔

اپنے خطاب میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہائیڈرو کاربن سے مثالی فائدہ اٹھانے کے لیے کوشاں ہیں، حکومت کے اس فیصلے سے پیٹرول اور گیس سے روایتی اور غیر روایتی ذرائع پیدا ہوں گے، اس سے قومی اقتصادیات کو زبردست فائدہ حاصل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -