اشتہار

رپورٹر پر دوران رپورٹنگ حملہ، ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بغداد: عراقی کردستان میں موسم اور موسمی تبدیلی سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے شخص پر شہریوں نے برف کے گولے برسا دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عراق کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو موسم کے حوالے سے رپورٹنگ کرتے ہوئے پیش آنے والے غیر متوقع حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

عراقی کردستان میں موسم کی رپورٹنگ کرنے والے شخص کی ویڈیو دیکھتے ہوئے برف باری میں رپورٹنگ کرنے والے افراد کو غیر متوقع کاموں کی توقع رکھنی چاہیے۔

- Advertisement -

عراقی صوبے کردستان میں موسم کی تبدیلی سے متعلق رپورٹنگ کرنے والے شخص اس وقت ایک تجیب چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جب شہریوں نے رپورٹر پر برف کے گولے برسانا شروع کیے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب رپورٹر پر برف کا پہلا گولا لگتا ہے کہ تو وہ لوگوں کو منع کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی رپورٹنگ جاری رکھتا ہے لیکن جب بچوں سمیت کئی افراد اس پر برف سے حملہ کرتے ہیں تو وہ رپورٹنگ روک دیتا ہے۔

عراقی رپورٹر کی یہ ویڈیو مختلف تبصروں کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خوب شیئر ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں