اشتہار

کیا آپ کڑی پتے کے ان فوائد سے آگاہ ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : طبی ماہرین نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کڑی پتے میں شامل اجزاء انسولین کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کی صحت کےلیے بہت مفید ہیں۔

جڑی بوٹیوں میں بھرپور غذائیت اور کئی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے اور جیسے جیسے ان پر تحقیق کا دائرہ بڑھا تو اس کے حیرت انگیز فائدے سامنے آئے ہیں ایسی ہی جڑی بوٹیوں میں کڑی پتے کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے جو مختلف پکوانوں میں مزہ دوبالا کرنے کےلیے تو استعمال ہوتا ہی ہے لیکن خون میں شوگر کی مقدار کو بھی قابو رکھنے میں فائدہ مند ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایسی جڑی بوٹی ہے جو نظام ہاضمہ، دل ، جلد اور بالوں کی صحت کےلیے بہت فائدہ مند ہے جب کہ کڑی پتے کو دال، کڑہی اور بھگار میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

طبی ماہرین کے مطابق کڑی پتے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو اسٹارچ کو گلوکوز میں بدلنے سے روکتے ہیں اور شوگر کی مقدار کو قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

بھارتی ماہرین نے کہا کہ کڑی پتے کا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے جب کہ اس میں شامل اجزاء انسولین کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتے میں معاون ہوتے ہیں۔

اس جڑی بوٹی میں پوشیدہ انتہائی خطرناک بیماریوں کے علاج نے ماہرین طب کو حیران کردیا ہے کیونکہ یہ اپنے اندر دل کی بیماریوں سے لے کر بالوں کے علاج تک کی بے پناہ خوبیاں رکھتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں