جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران نوجوان چلتی ٹرین سے گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے وزیر ریلوے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو ٹویٹ کر کے والدین کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی اولاد کو خطرناک ویڈیوز بنانے سے روکیں۔

وزیرریلوے کی جانب سے شیئر کی جانب والی ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان چلتی ٹرین میں دروازے پر لٹک کر ویڈیو بنا رہا تھا کہ اسی دوران اُس کا ہاتھ پھسل گیا اور وہ چلتی ٹرین سے نیچے گر پڑا، خوش قسمتی سے حادثے کی صورت میں نوجوان کی زندگی محفوظ رہی البتہ اُس کو چوٹیں آئیں۔

وزیر ریلوے نے لکھا کہ اس طرح کے اقدامات بہادری نہیں بلکہ بزدلی ہے کیونکہ آپ زرا سی غلطی پر بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آپ کی زندگی بہت قیمتی ہے لہذا اسے خطروں میں نہ جھونکیں، قوانین پر عملدرآمد کریں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں‘۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو متاثرہ نوجوان کا دوست بنا رہا تھا جس نے بتایا کہ وہ ٹک ٹاک کے لیے یہ ویڈیو بنا رہے تھے۔

یاد رہے کہ نوجوان انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنے کے لیے خطرناک ویڈیوز بناتے ہیں جن کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، بھارتی حکومت نے خطرناک مقامات پر کیمرہ استعمال کرنے اور ویڈیوز بنانے پر اس لیے پابندی عائد کی تاکہ نوجوانوں کی اموات کو روکا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں