شیخوپورہ: پنجاب میں بچے سے زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ جنسی درندے نے ڈھائی سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں نبی پورورکاں کے مقام پر ڈھائی سالہ بچے ثقلین کو مبینہ زیادتی کے بعد ملزم نے قتل کردیا، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مبینہ قاتل کی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی ہے۔
متاثرہ والد کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف نے میرے بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کیا۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کاررروائی کرکے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ متعلقہ اداروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
نوشہرہ، 10 سالہ بچے سے زیادتی، ملزم گرفتار
خیال رہے کہ ملک میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ زینب قتل کیس کے بعد مجرم کو سزائے موت دی گئی لیکن اس کے باوجود جنسی درندے دندناتے پھرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔ قبل ازیں 2018 نومبر میں گوجرانوالہ کی 8 سالہ مریم کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش تین روز بعد کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔