اشتہار

ڈیڑھ کروڑ ریال پڑے ملنے پر شہری نے کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں ایک شہری کو 1 کروڑ 50 ریال کی خطیر رقم ملنے کی خبروں نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک سعودی عرب میں گزشتہ دنوں یہ خبریں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرگرام تھی کہ مشرقی ریجن میں ایک دیہاتی شخص کو سڑک پر 1 کروڑ 50 لاکھ ریال کی بھاری رقم پڑی ہوئی ملی ہے۔

الجوف کمشنری سے ملنے والی رقم کو دیہاتی نے پولیس کے حوالے امانت داری اعلیٰ مثال قائم کی تھی۔

- Advertisement -

مشرقی ریجم الجوف کے پولیس ترجمان کرنل یزید النومس نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی۔

کرنل یزید کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو ڈیڑھ کروڑ ریال کی رقم سڑک پر پڑی نہیں ملی اور نہ ہی کسی شہری نے پولیس کو اتنی بڑی رقم جمع کرائی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اگر کوئی شخص اتنی بڑی رقم پولیس کے حوالے کرتا ہے تو اس کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جاتی ہے اور روزنامچے میں آندراج کرکے اسے مذکورہ شخص (جس کی امانت ہوتی ہے) کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں