جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے نے کراچی، گوجرانوالہ، راولپنڈی سے ٹریفک رش ختم کرنے کے لیے لاہور اور گوجرانوالہ کے درمیان ٹرینیں چلانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیر 24 فروری کو 6 ٹرینوں کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ مسافر ان ٹرینوں کے ذریعے لاہور تا گوجرانوالہ آسانی کے ساتھ سفر کر سکیں گے، لاہور تا گوجرانوالہ سفر کے لیے کرایہ 100 روپے مقرر کیا گیا ہے، منصوبے کے افتتاح کے بعد گوجرانوالہ تا لاہور ٹریفک میں کمی آئے گی۔

شیخ رشید کا دیگر منصوبوں سے متعلق کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے شہر کے مسافروں کا لوڈ اٹھانے جا رہی ہے، وزیر اعظم کے سی آر کا منصوبہ جلد مکمل کریں گے، نالہ لئی میں سواں سے پشاور موڑ تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا، ٹریک بننے کے بعد ٹریفک کے مسائل سے ممکنہ طور پر نجات مل جائے گی۔

ریلوے پولیس کی گیس سلنڈرز کے خلاف بڑی کارروائی، ڈائننگ کار والے بھی زد میں آ گئے

یاد رہے کہ دو دن قبل ریلوے پولیس نے ملک بھر میں گیس سلنڈرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سلنڈر قبضے میں لے لیے تھے، اس کارروائی میں ریل گاڑیوں میں ڈائننگ کار والے بھی زد میں آ گئے، جن کے پاس اجازت نامے بھی موجود تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے گیس سلنڈرز کے خلاف آنکھیں بند کر کے کارروائیاں کیں، ٹرین کی ڈائننگ کار میں سلنڈر کی اجازت دینے کے بعد گیس سیلنڈر کے خلاف کارروائیاں کی گئیں اور مقدمات درج کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں