اشتہار

انسانی ہمدردی کی عظیم مثال، سعودی شہری کی جان بچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں نرسوں نے انسانی ہمدردی کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے خطرناک حادثے میں زخمی ہونے والے شہری کی جان بچالی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط میں پیش آیا جہاں سڑک پر زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے شہری کی جان خواتین نرسوں نے بچائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خمیس مشیط کی سڑک پر ٹریفک حادثہ ہوا۔ اتفاقاً مذکورہ راستے سے نرسوں کی گاڑی بھی گزر رہی تھی۔ خواتین نرس زخمی شخص کو دیکھتے ہی مدد کے لیے آپہنچیں۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چھ پاکستانی جاں بحق

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین سعودی نرسیں جو ایک زخمی شہری کو سڑک پر طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ اس حادثے میں شہری شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہوگیا تھا۔

ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ نرسوں نے اپنی گاڑی روک کر زخمی کو طبی امداد فراہم کی۔ طبی امداد پہنچانے والی نرس کا نام عائشہ الشہری ہے جبکہ ان کے ساتھ دو زیر تربیت نرسیں تھیں جن کے نام صفیہ الشہری اور منال الشہری ہیں۔

ان کے اس اقدام پر سودی محکمہ صحت بھی ان کا معترف ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں