جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کتا وکٹ کیپر بن گیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کتا انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے کیونکہ وہ دیگر جانوروں کے مقابلے میں انسانی زبان اور اشاروں کو اچھی طرح سے سمجھتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ سیمی گریوال نے ایک ویڈیو شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی کیونکہ اس ویڈیو میں کتے کی بچوں کے ساتھ محبت دکھائی گئی۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی چوالیس سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بچے کرکٹ کھیل رہے، جن میں سے ایک باؤلنگ اور دوسرا بیڈنگ کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا بچوں کی مدد کررہا ہے اور وہ بیک وقت وکٹ کیپر ، فیلڈر کا کام انجام دے رہا ہے۔

بیٹسمین جہاں بھی شارٹ مارتا کتا گیند اٹھانے کے لیے بھاگتا اور پھر اسے باؤلر کو دے کر واپس وکٹ کیپر کی جگہ پر آجاتا۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس (کتے) کو سال کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ ملنا چاہیے‘۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی کتے کو بہترین فیلڈر قرار دیا اور انہوں نے اس کی تربیت کی تعریف بھی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں